0

جریان کی شناخت ، پرہیز اور مکمل علاج

Jaryan Ka Desi ilaj

جریان کا مکمل علاج

جریان ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔ اگر یہ بیماری کسی انسان کے اوپر لائق ہو جائے تو اچھا ہے اس کی صحت جتنی مرضی ہو لیکن یہ بیماری آہستہ آہستہ انسان کو دیمک کی طرح ختم کر دیتی ہے۔ اگر آپ اس بیماری کا ٹائم پر علاج نہیں کرواتے تو ایک وقت آئے گا کہ آپ اولاد جیسی نعمت سے محروم ہو جائیں گے۔ آپ کے جسم سے اولاد کی قوت بالکل ختم ہو جائے گی۔

وجہ بیماری

آج کل کے اس دور میں سوشل میڈیا کے اوپر گندے لیکچر سننا۔ یا غلط قسم کی ویڈیو کو دیکھنے سے خیالات میں جنسی اسی حسیات اپنا گھر بنا لیتی ہیں۔ جلق لگانے سے مرد کی تشنگی تو دور ہوجاتی ہے اور لذت حاصل کرکے پُرسکون ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کے اس عمل سے پیدا ہونے والی بیماری جو ہوتی ہے اسے ہم جریان کہتے ہیں۔

علامات

جسم کے اندر مادہ منویہ خون کا جوہر ہوتا ہے۔ اس کی رنگت سفید ہوتی ہے اور یہ مادہ بہت گاڑھا ہوتا ہے۔ اور اس بیماری کی وجہ سے مادہ بہت پتلا ہو جاتا ہے۔ مشت زنی اور لونڈے بازی کی وجہ سے خصیوں رگ و پٹھوں میں کمزوری پیدا ہو جاتی ہے اسی وجہ سے پیشاب کرتے وقت پیشاب کرنے سے پہلے اور بعد مادہ منویہ کے چند قطرے نکلنے شروع ہو جاتے ہیں۔

مسلسل اس بیماری کی وجہ سے مرد جماع کے قابل نہیں رہتا۔ اور آدمی سست اور کاہل ہو جاتا ہے۔ کام کاج کرنے کو دل نہیں کرتا۔ اور انسان کا بدن ٹوٹا ٹوٹا محسوس ہوتا ہے۔ ایسی بیماریاں زیادہ تر انسان کو اپنے بچپن کی غلط کاریوں کی وجہ سے لاحق ہوتی ہیں۔ اور جب وہ انسان جوان ہوتا ہے تو وہ اپنی تمام قوت برباد کر چکا ہوتا ہے۔ اگر ایسی بیماری کا ٹائم پر علاج نہ کروایا جائے تو یہ انسان کو مکمل طور پر کھوکھلا کر دیتی ہے۔ اور انسان نہ مردگی کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔

:علاج

ویسے تو طب کی کتابوں میں بہت زیادہ اس بیماری کے علاج اور نسخہ جات موجود ہیں لیکن آج میں یہاں جریان کے خاتمے کے لیے چند انتہائی نسخہ جات تحریر کر رہا ہوں انشاءاللہ جس کو استعمال کرنے کے بعد آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

نسخہ نمبر1

کلونجی پانچ تولہ
سنامکی دو تولہ
سنڈ پانچ تولہ
کشتہ مرجان ایک تولہ
شہد ایک تولہ
ان سب اشیاء کو کھرل کرلیں۔ اور ایک سفوف کی شکل کا بنالیں۔ اب اس سفوف کو کسی محفوظ کر لیں۔
ایک ماشہ صبح، ایک ماشہ رات کھانے کے بعد دودھ یا پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ انشاءاللہ چند دن کے استعمال سے جریان جاتا رہے گا۔ اور اللہ تعالی آپ کو شفا عطا کرے گا۔

نسخہ نمبر 2

ثعلب مصری
موصلی سفید
برنج ساٹھی
سنگھاڑا خشک
ہر ایک پانچ تولہ، کشتہ قلعی ایک تولہ، چینی اور تمام ادویات کو کھرل کرلیں۔ سفوف بن جانے کے بعد ایک تولہ کی پڑیاں بنا کر محفوظ کرلیں۔

طریقہ استعمال
گائے کے دودھ کے ساتھ 30 دن صبح و شام استعمال کریں انشاءاللہ جریان ختم ہو جائے گا۔

نسخہ نمبر 3

سنگھاڑہ خشک نو ماشے
مازوئے سبز نو ماشے
مغز تخم تربندی دو تولہ
صمع عربی دو تولہ
ثعلب مصری ایک تولہ
سیوس اسبغول دو تولہ
چینی
ان سب ایشا کو گرائنڈ کرکے سفوف بنالیں۔ اور ہر روز چھ ماشے صبح گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاءاللہ جلد ہی جریان کی بیماری ختم ہو جائے گی اور آپ صحت یاب ہوجائیں گے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں