0

امراض سر | سر کے تمام امراض کا دیسی علاج

امراض سر

سرچکرانا

کشتہ چاندی چار چاول
ایک تولہ مکھن میں نہار منہ روزانہ ایک ہفتہ تک کھلائیں۔
روغن زیتون کی سر پر مالش کریں اور چند قطرے کان میں ٹپکائیں

سر درد

اس کا اصل باعث قبض ہوتا ہے طبعیت کہ موافق جلاب لیں۔
تیل ستیاناسی کے چند قطرے پیشانی پر ملے اور دو دو قطرے ناک میں ٹپکائیں
نوشادر 6ماشہ، کافور ایک ماشہ، ان بجھا چونا 6 ماشہ، زعفران ایک ماشہ، ان تمام اشیاء کو مکس کرکے ایک شیشی کے اندر ڈال لیں۔ شیشی کو اچھی طرح بند رکھیں۔ جب کسی کے سر میں درد ہو تو اسے اس شیشی کا ڈھکن کھول کر سنگھا دے ۔
پرانی درد کے لئے نہایت نفیس ہور کئی بار تجربہ کیا گیا یہ نسخہ ہے۔
خشخاش ایک پاؤ
چار مغز پانچ تولہ
دھنیا آدھا پاؤ
مغز بادام آدھا پاؤ
ناریل پانچ تولہ
سب کو کوٹ کر ملالیں کورنگی میں چرب کرلیں۔ حسبہ ضرورت شکر ملا کر رکھ لیں۔ ایک تولہ رات سوتے وقت کھالیں۔ لیکن اس کے بعد کھانے سے پرہیز کریں۔ پرانے سے پرانا درد بھی جاتا رہے گا۔

آدھے سر کا درد

بعض لوگوں کو آدھے سر کا درد ہوتا ہے یعنی کے پورے سر میں نہیں بلکہ سر کے کچھ حصے میں درد رہتا ہے۔ اس کےلئے یہ نسخہ بہت ہی مفید ہے
اسطوخودوس 6 ماشہ
دھنیا 6 ماشہ
مرچ سیاہ 5 دانہ
پاؤ بھر پانی میں گھوٹ کر دو بڑے چمچ روزانہ صبح سورج نکلنے سے پہلے پلائیں۔ اور اس پانی میں کپڑا بھگو کر پیشانی پر پٹی باندھیں۔ غذا نہایت تھوڑی کھائی جائے 3 دن تک ضرور استعمال کریں۔
نسخہ نمبر2
اسطوخودوس آدھا ماشا
برہمی بوٹی ایک ماشہ
چار مغز ایک تولہ
دودھ آدھا کلو
اور پانچ تولہ میدے کا حلوا تیار کرکے کھلائیں
انتہائی طور پر مفید ثابت ہوگا
مشک کافور ایک ٹکیہ
گل روغن ایک تولہ
ان دونوں کو مکس کرکے جس طرف درد ہو ناک میں دو قطرے ٹپکائیں۔
(Visited 3 times, 1 visits today)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں